جرائم

چلاس پولیس نے چوروں کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا،جلد گروہ تک پہنچ جائیں گے

چلاس(بیورورپورٹ) گزشتہ سال 2014کو چلاس ہرپن داس ،شاہین کوٹ اور دیگر کالونیوں میں سینکڑوں گھروں کو توڑ کر قیمتی اشیا لے کر رفو چکر ہونے والے چوروں کا سرغنہ گرفتار ،دیامر پولیس نے گزشتہ روز چلاس سے قاہر نامی چور کو گرفتار کرکے سٹی تھانہ چلاس میں بند کردیا ہے ۔پولیس نے ملزم کا ۷ روز تک کیلئے جسمانی ریمانڈ لیاہے ،پولیس ذرائع کا کہنہ ہے کہ گرفتار چور اکیلئے نہیں بلکہ یہ ایک گروہ ہے ،اور ان چوروں نے مل کر گزشتہ سال ہرپن داس میں عوام کے گھروں کو توڑ کر سامان لے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چلاس میں چوری کے واردات بڑھ چکی ہیں جلد چوروں کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچ جائیں گے ۔دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا کو بتایا کہ دیامر پولیس چوروں کی پشت پناہی کرنے کے بجائے ان چوروں کے خلاف سختی سے نمٹیں ،انہوں ایس پی دیامر سے اپیل کی ہے کہ وہ خود نگرانی کرتے ہوئے چلاس میں بڑھتی ہوئی چوری کی واردات پر قابو پائیں ۔تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ہرپن داس میں ان چوروں نے تباہی مچا کر رکھ دی تھی اور کسی بھی گھر کو محفوظ نہیں چھوڑا گیا تھا ،حکومت ایسے عناصر کو کسی صورت نہیں بخشیں ،اور ان چوروں کے سفارشیں لے کر آنے والے پولیس افسران کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button