صحت

پچاس بیڈ ہسپتال کے لئے ضلع گانچھے میں سلینگ سے زیادہ موزوں کوئی جگہ نہیں، حاتم علی

ؐخپلو(فدا حسین )سلینگ ویلفیئر ارگنائزیشن کے صدر حاتم علی نے وزیر اعظم پروجیکٹ ہسپتال سلینگ سے کسی دوسرے جگہ منتقل کرنا حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کی سازش قرار دیتے ہوئے پرانی سیاسی انتقامی کاروائی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گانچھے میں وزیر اعظم پروجیکٹ کے 50بیڈ کے ہسپتال کے قیام کے سلینگ سے موزوں اور جگہ نہیں ہے کیونکہ سلینگ عوام نے مذکورہ ہسپتال کیلئے سلینگ میں150کنال زمین مفت فراہم کرنے کی پیشکش کی اس پیشکش سے متاثر ہو کر ضلع گانچھے کے ڈپٹی کمشنر نے سلینگ کو ہی مذکورہ ہسپتال کیلئے منتخب کیا۔تاہم بعض سیاسی ناعاقبت اندیشوں نے سیاسی بنیادوں پر کھنچا تانی شروع کر رکھی ہے۔ جو ان کے مطابق پرانی سیاسی انتقام کا جذبہ ہو سکتا ہے ورنہ وہ سلینگ سے جانے والے بہلانے والی کہانی سنانے کے بجائے اصل صورتحال سے آگاہ کرتے ۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ ، چیف سیکریڑی گلگت بلتستان ،ہلتھ سیکریڑی گلگت بلتستان سمیت تمام حکام بالا سے اس سلسلے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سلینگ کے علاوہ کسی اور مقام پر اس ہسپتال کو منتقل کرنے صورت میں وہ عوام کو سٹرکوں کو لانے پر مجبور ہونگے ۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا ہے کہ سلینگ ضلع گانچھے میں تین حلقوں کے سنگم کر واقع ہونے کی وجہ سب سے موزوں جگہ ہے کیونکہ یہاں تک لوگوں کو پہنچنے میں بہت آسانی ہے اور اور اس کے علاوہ اس جگہ سردیوں گرم اور گرمیوں ٹھنڈی جگہ ہے کیونکہ سردیوں کے موسم میں سورج جلدی طوع اور دیر سے غروب ہوتا ہے جبکہ گرمیوں میں سورج جلدی غروب ہونے کی وجہ سے بھی سب سے زیادہ موزوں جگہ ہے۔ان یہ بھی کہنا تھا کہ مذکورہ ہسپتال کو کسی اور جگہ منتقل کرنا حکومت کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے سازش ہے کیونکہ کسی دوسری جگہ پر اس ہسپتال کو منتقل کرنے کی صورت میں اس کا صرف معاوضہ کروڑوں کا بنتا ہے جبکہ اسی رقم سلینگ میں آسانی سے ہسپتال کی عمارت بن سکتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button