اموات

دیامر کی مشہور شخصیت حاجی شاہ خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

چلاس(بیورورپورٹ)دیامر کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کا سرکردہ بانی رہنما حاجی شاہ خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔حاجی شاہ خان کا شمار دیامر کے اہم شخصیات میں سے ہوتا ہے ،مرحوم کا تعلق دیامر کی تحصیل چلاس تھک سے تھا۔حاجی شاہ خان ایک بہترین پولو پلیئر بھی رہا ہے ۔مرحوم نے تھک نیاٹ اور بابوسر کے عوام کے حقوق کیلئے بہت جدو جہد اور کوشیشں کی ہیں اور تھک کے عوام کی حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز حق بلند کرتا رہا ہے۔مرحوم نے پسماندگان میں دو بیووں اور۶بیٹے چھوڑا ہے۔حاجی شاہ خان کے وفات پر تھک نیاٹ یوتھ قومی مومنٹ کے صدر ضیاء اللہ تھکوی اور جملہ مالکان نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا اور مرحوم کی وفات کو علاقے کیلئے بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل نصیب کرے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button