متفرق

وزیر جنگلات عمران وکیل نے غذر کا دورہ کیا، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

غذر(فیروز خان)صوبائی وزیر جنگلات عمران وکیل نے ضلع غذر کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے محکمہ جنگلات کے زیر انتظام بنائے جانے والے سٹی پارک میں ضلعی انتظامیہ کی طرف تعمیر کیے جانے والے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑائی اُس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے صوبائی وزیر کو گارڈ آف ارنر پیش کیا۔ بعدازاں ایک مختصر سی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر جنگلات عمران وکیل نے کہا کہ محکمہ جنگلات غذر کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا غذر کی خالی آسامیوں پر غذر کے ہی افراد کو ملازمت فراہم کی جائے گی۔اُس نے کہا کہ میرے مرحوم بھائی سابق وزیر جنگلات حاجی وکیل نے محکمہ جنگلات میں 350آسامیوں کی منظوری دے دی تھی لیکن اُس کی ناگہانی موت کے بعد یہ آسامیاں کاٹ کر 190پر لائی گئی ۔دوسری طرف یہ آسامیاں صرف دیامر اور گلگت کے لیے مختص تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا بلکہ ان آسامیوں میں غذر سمیت تمام اضلاع کو حصہ دیا جائے گا۔انہو ں نے سٹی پارک میں زیر تعمیر یادگارشہداء کی دیکھ بال کے لیے فوری طورپر دو چوکیدار تعینات کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ جنگلات کی 14گاڑیاں دیگر محکموں کے پاس ہیں اس حوالے سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے میری تفصیلی بات ہو گئی ہے بہت جلد محکمہ کی گاڈیاں ہمیں واپس مل جائیں گی جس میں سے ایک گاڈی ضلع غذر کو دی جائے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او غذر محمد امین نے محکمے کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے کہاکہ محکمہ فارسٹ غذر نے ملازمین کی شدید قلت موجود ہے جبکہ محکمے کے پاس موجود گاڈی بھی خستہ حالی کاشکار ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل آفس غذر میں اکاؤنٹینٹ اور سپرنٹنڈ نٹ کی آسامیاں کافی عرصے سے خالی پڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے دفتری امور میں دشوریو ں کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ غذر کی آسامیوں کو بلتستان کی دینے کی بات ہورہی ہے جو کہ غذرکے عوام کے ساتھ زیادتی ہے ۔تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر پونیال اشکومن نوید احمد ، ممبر امن کمیٹی مقصد میر اور نمبر دار گاہکوچ نیت ولی نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button