گلگت ( پ ر) محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے صوبے کے صحافیوں کے لیئے سفری سہولیات کو آسان بنانے کے لیئے پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز سے باضابطہ درخواست کی اس کی منظوری دیتے ہوئے پی آئی اے نے گلگت بلتستان کے صحافیوں کے لیئے ہوائی ٹکٹ میں پچاس فیصد رعائیت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات فاروق احمد نے صحافیوں کو درپیش سفری مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے کے حکام سے خصوصی درخواست کی تھی کی ملک بھر کے صحافیوں کی طرح گلگت بلتستان کے صحافیوں کو بھی یہ سہو لت فراہم کر دی جائے تاکہ ان کی مشکلات کا سدباب کیا جا سکے۔ سرکاری طور پر منظور شدہ ٹورز کے لیے محکمہ اطلاعات کی سفارش پر پی آئی اے صحافیوں کو سفر میں خصوصی نرخوں پر ٹکٹ جاری کیا کرے گا۔