متفرق

چترال، ایک اور جوان سال طالبہ نے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا

چترال ( بشیر حسین آزاد) چترال کی ایک اور جوان سال طالبہ نے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کوغذی سے تعلق رکھنے والی اُنیس سالہ ( ر پ) جو کہ چترال کے مقام بلچ میں ایک فنی انسٹیٹیوٹ کی طالبہ تھیں ۔ گذشتہ روز دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر خود کُشی لی ۔پولیس ذرائع کے مطابق مسماۃ (رپ) گذشتہ روز کالج نہیں گئی تھی ۔ جس پر اُن کے والد نے گھر میں غصہ اور بر ہمی کا اظہار کیا تھا جو کہ اُن کو شاق گزری اور انہوں نے قریب بہنے والے دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گُل کر دیا ، اُن کی لاش کو بعد آزان کوغذی سے تین کلومیٹر دور راغ لشٹ کے مقام پر دریائے چترال سے نکال لی گئی ۔ جبکہ پولیس کے مطابق ورثاء نے لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

چترال میں جوانسال خواتین خصوصاًسکول و کالج کی طالبات میں بڑھتی ہوئی خود کُشی انتہائی خطرناک صورت اختیار کر گئی ہے ۔ اور سالانہ درجنوں کی تعداد میں خود کُشی کے واقعات رونما ہوتے ہیں ۔ لیکن اس کی طرف حکومتی سطح پر یا غیر سرکاری اداروں کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button