بلاگز

گلگت بلتستان کی تر قی میں ایڈوینچرٹو ریزم کا کردار

تحریر۔ قاسم شاہ

گلگت بلتستان میں خزاں کے مو سم میں سیا حت کو دنیا میں متعارف کرواکے اس شعبے کو تر قی دی جا سکتی ہے ۔جی بی کا شُماردنیا کے ان علا قو ں میں ہوتا ہے جہا ں خزاں کے مو سم میں مختلف کھیلوں کے مقا بلوں کا انعقا د کیا جا سکتاہے ۔جن میں خصوصی طو رپرِ سکی، کائیکنگ ،کو ہ پیمائی ،ہیلی سکی اور دیگر ہا ئی کنگ کے کھیل کر و ا کے نہ صر ف ملکی بلکہ بین الاقوامی کھیلا ڑیوں اور شا یقین کو دعوت دی جا سکتی ہے اور اس کے لئے تر بیتی سکول قائم کر کے نو جوان کھلاڑیوں کو دنیا میں ان کھیلوں کے مقا بلوں کے لئے تیار کیاجا سکتا ہے ان کھیلوں کے لئے پاکستان میں گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں ایسے مقامات مو جود ہیں جو کہ دنیا ء بھر میں اہمیت کے حامل ہیں جن کو متعارف کر انے کے لئے ٹو ر زم ،و سپور ٹس ڈپا ٹمنٹ جی بی کو خصوصی فنڈز فراہم کر کے دینا سے مشہو ر کھلا ڑیوں اور ما سٹر ٹر ینر ز کو بُلایا جا ئے اور ان کھیلوں کے فرو غ کیلئے سر کاری سطح پر ٹر یننگ سنٹر ز اور سکولوں کا قیام عمل میں لا یا جا ئے۔

اس وقت پاک آ ر می اور پاکستان ایئر فورس نے اپنی مدد آ پ کے تحت استور رٹو اور نلتر کے مقام پر صر ف سکی کے حو الے سے تر بیت دی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ جی بی کے نوجو ان سِکی کھلاڑیوں نے عا لمی مقا بلوں میں حصہ لیا بلکہ چمپین شب بھی جیت لیا اور آ ج سے چار سال قبل پاک آ ر می کا ادارہ آ ئی ایس پی آ ر نے سکردو کے مختلف پہاڑی چو ٹیوں میں ایک ہفتے کے لئے دنیا ہ کے مشہور ترین کھیل ہیلی سکی کا چمپین شب کر وایا جس میں دنیا کے 22ممالک کے نا مو ر کھلا ڑیوں نے شرکت کی اور ان کے کو ریج کے لئے ادارہ رائٹر ز کی طر ف سے مجھے ان کے ساتھ جانے کا اتفاق ہوا۔اِن کھیلا ڑیوں نے جی بی کو اس کھیل کے لئے دُینا کا بہتر ین خطہ قرار دیا اور سا لانہ ٹو ر نا منٹ کے انعقاد کے لئے موز وں قر ار دیا گیا مگر اس کے بعدتا حا ل اس کھیل کا مظا ہرنہیں کر ایا گیا۔اس کھیل کو بھی سرکاری سطح پر منعقد کرانا چا ہئے تا کہ پاکستان کا سو فٹ امیج دینا میں نظر آئے اور اس کھیل کو جی بی کے مشہور چو ٹیوں میں کر وائے جا سکتے ہیں جن میں k2،نگا پر بت ،راکا پو شی ،اور دیگر دُنیاکے مشہو ر چو ٹیا ں جو جی بی میں مو جود ہیں۔

آ رمی چیف اور آ ئی ایس پی آ ر کے اعلیٰ حکا م جی بی ٹو ر زم ڈیپاٹمنٹ اس کھیل کے دُبارہ انعقاد میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں جو کہ دنیا میں نہایت دلچسپ اور نا با ب تر ین کھیل ہے اور اس کے لئے بڑی تعداد میں بلند ی پر پر و از کرنے والے ہیلی سر وس کا اہتمام کرنا ہوتا ہے۔اور کھلا ڑی پہاڑوں کے بلند ترین چو ٹیوں پرہیلی سے جمپ مار کر اپنے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہیں اس کے علاوہ دیگر کھیلوں میں جی بی کے خطر نا ک تر ین دریا ؤ ں میں چھوٹی کشتی میں سو ار ہو کر کھلا ڑی اپنے کھیل کا مظا ہر کرنا ہے جس سے کائیکنگ کہا جاتا ہے جی بی کے تمام اضلا ع میں کھیلا جا سکتا ہے۔ اس سا ل ٹو رزم ڈیپا ٹمنٹ جی بی اور ٹو ر کمپنی گولڈ ن پیک کے تعا ؤن سے دُنیاکے تین مشہو ر کھلا ڑیوں نے حصہ لیا جن میں سپین کے عالمی چمپین انیلو اور نیوز لینڈ کے او لمپک کیھلا ڑی مائیک اور کو ریا کے فلم میکر فرانسس نے حصہ لیا۔ جی بی کے مختلف خطر ناک دریا ؤں میں کھیل کا مظاہرہ کیا اور ان خطر وں کے کھلا ڑیوں کا جی بی کے عو ام نے شاندار استقبال کیا اور سینکڑوں لوگوں نے اس کھیل کو دیکھا اور لطف اندوز ہوئے ان کا میز بان گولڈ ن پیک ٹور کے نما ئند ے تجمل حسین کے مطا بق اُن کا دس رو زہ ایکسپیڈیشن کا اختتام ہوا جو کہ سکر دو سے شروع ہوا تھا۔اِس موقع پر چیف سیکر یٹری گلگت بلتستان نے ٹو ر زم ڈیپا ٹمنٹ کی جانب سے اُن کی حو صلہ افزائی کے لئے منعقد ہ تعریفی اسناد اور ثقافتی تحائف کے تقسیم کی تقر یب میں شرکت کی اور کھلا ڑیوں کا جی بی آمدد پر شکر یہ ادا کیااور آئند ہ بھی دیگر کھلا ڑیوں کو لا نے کے لئے کر دار ادا کرنے پر زور دیا اور ان کو جی بی حکومت کی طر ف سے مکمل تعاؤن کا یقین دھانی کرایا ۔

اس موقع پر چیف سیکر یٹری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایڈونچر ٹورزم کے حوالے سے مختلف کھیلوں کو فرو غ دینے کے لئے ٹو ر ز م ڈیپا ٹمنٹ کو خا طر خواہ فنڈ ز فراہم کیئے جا ئینگے اور بین الا قوامی کھلا ڑیوں کو جی بی میں مکمل تعاؤن اور سکیورٹی کا خصوصی بندوبست کیا جا ئیگا اور ٹو ر زم ڈیپاٹمنٹ کے عہد یدار و ں اور ڈپٹی کمشنر کو مذ کو رہ کھلا ڑیوں کو تمام تر سہو لیات فراہم کرنے کے احکاما ت جاری کیا بیر و ن ملک سے آ ئے کھلا ڑی جن میں عالمی چمپین شب کے انیل نیوز لینڈ کے ما ئیک اولمپکس کھلا ڑی اور فلم میکر فرانسس شامل تھے انہوں نے 6رو زہ ٹو ر زم کو یاد گا ر قرار دیا اور گلگت بلتستان حکومت ، ٹو ر زم ڈیپا ٹمنٹ اور عو ام کا شکر یہ ادا کیا جن کے تعاون سے ان کا دورہ کا میاب ہوا اور جی بی کے خو بصورت وادیوں کا سیر کیااور خوب لُطف اندو ز ہوئے ۔انہو ں نے کہا ہے اس ٹو ر کو دُنیامیں متعارف کرائینگے اور آئند ہ اپنے سا تھیوں اور دستوں کوبھی جی بی آ نے کی دعوت دینگے۔ انہوں نے میڈ یا سے بات چیت میں کہا کہ جی بی میں ہم نے ایسے مقا مات دیکھیں جہا ں اس کھیل کے عالمی مقابلے کر وائے جا سکتے ہیں جو کہ دُنیا کے بہتر ین اور مو ز ں تر ین مقا ما ت میں شمار کیئے جا سکتے ہیں۔

گلگت بلتستان کا شُمار دُنیا کے اُن چند خطوں میں ہو تا ہے جو دنیا کے بلند تر ین چو ٹیا ں ،خطر ناک دریا ،خوبصورت وادیاں ،اور قیمتی پتھر مو جود ہ ہیں ۔ ان ایڈو نچر ٹو رزم کے مو اقعو ں کو دُنیا میں متعارف کرانے کی ضر ورت ہے۔اور قومی وعالمی سطح پر ان کے نما ئش اور کھیلوں کے مقا بلے کر اکر گلگت بلتستان کی معشیت کو مظبوط کی جا سکتی ہے ۔جبکہ اس کے بر عکس اس وقت سوائے سکی چمپین شب جو کہ ائر فورس اور پاک آ رمی انعقاد کر اتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور عالمی مقا بلے جن میں کو ہ پیما ئی ، کا یکنگ ،ہیلی سکی اور کشتی رانی کا ہو نہیں کر یا جا تا ہے ۔ جبکہ گلگت بلتستان میں دنیا کے بلند ترین پولو گرونڈ موجود ہے جن میں فری سٹائل پولوکے مقابلے انعقاد کرائے جاسکتے ہیں جس کو دیکھنے کے لئے سالانہ شندور میں دنیا بھر سے سینکڑوں سیاح اتے ہیں امید ہے کہ آئند ہ ان کھیلوں کے فر وغ کیلئے حکومت اپنی کو ششیں جاری رکھے گی وزیرعلی گلگت بلتستان نے جہاں صحت ،تعلیم ،سڑکوں،پلوں کی تعمرات اور گلگت بلتستان میں صفائی کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتے ہوے ہنگامی بنیادوں پر تبدیلی لائی ہے جسے جی بی کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اسی طرح جی بی میں کھیل ،ثقافت کے فروغ کے لئے سپورٹس ،ثقافتے بورڈ کا قیام بھی وقت کی اہم ضرورت ہے اوراس حوالے سے تر بیتی ادا روں کا قیام بھی عمل میں لا یا جائے ۔تاکہ جی بی کے نو جو انوں کوبین اقوامی سطح ان کھیلوں کے مقا بلوں میں شامل ہوکر اپنا لو ہے منوا نے کا مو قع ملے سکے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button