تعلیم

ٹیچر ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے جزل سیکرٹری جو ہر نفیس کو سپرد خاک کر دیا گیا

چلاس(بیورورپورٹ)ٹیچر ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے جزل سیکرٹری جو ہر نفیس کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ چلاس کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نماز جنازہ میں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،حاجی حیدر خان،ٹیچر ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے صدر شاہد حسین،ڈی سی دیامر دلدار ملک نے شرکت کیا ،مرحوم کی تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ،اس موقع پر ہر انکھ اشک بار اور نم تھی اور ضلع دیامر کا فضا سوگوار تھا ۔

مرحوم کی وفات پر محکمہ تعلیم دیامر نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button