متفرق

سنسی خیز خبر چھپنے کے بعد کچھ نوجوانوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کی، وزیر تعمیرات

گلگت( پریس ریلز) صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا ہے کہ کل کے ایک مقامی اخبار میں چھپنے والی سرخی جس میں لکھا تھا کہ دینور کے عوام دھرنے سے تنگ آچکے ہیں سیاق وسباق سے ہٹ کت لکھی گئی ہے۔ ڈاکٹرمحمد اقبال نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ دینور کے عوام مجھ پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ اس مسلے کو جلد از جلد حل کراوں کیونکہ میں اس حلقے کا منتخب ممبر ہوں اور میری ژمہ داری بنتی ہے کہ عوام کے مشکلات کا ازالہ کروں۔ سکول کھل جائیں مارکیٹں کھل جائیں اور عوام جو دھرنے میں بیٹھے ہوئے ہیں ان کا مطالبہ بھی حل کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی راستہ نکلے ۔

اُنہوں نے کہا کہ اخبار نے جان بوجھ کر اس خبر کو سنسی خیز بنائی ہے۔ اور عوام کے جذبات کو اُبھارنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ کچھ نوجوانوں نے اس خبر کے حوالے سے اور دھرنے میں اس حوالے کی جانے والی تقاریر کے بعد میرے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کی جس کی تمام تر ذمہ داری اخبار مذکورہ پر عائد ہوتی ہے۔ جس نے میرے بیان کو تھوڑ مروڈ کر کے پیس کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یوم حسین ؑ کے حوالے سے میں نے کوئی بیان نہیں دیا ہے میں نے صرف موجودہ حالات کے تناظر میں حکومت کا نقطہ نظر پیش کیا تھا۔ جس سے تھوڑ مروڈ کر پیش کیا گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button