متفرق

بد عنوانیوں، بے ضابطگیوں اور عوامی شکایات پر میونسپل کارپوریشن کے چار ملازمین معطل

گلگت( پ۔ر) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ وچیئرمین لوکل کونسل بورڈ کی منظوری سے سیکریٹری /ڈائریکٹرلوکل کونسل بورڈ گلگت بلتستان نے بد عنوانی،بے ضابطگیوں اور عوامی شکایات اور چیف آفیسر کے رپورٹ پہ میونسپل کارپوریشن کے ٹاون انجینئر علی احمد جان سمیت 4ملازمین کو معطل کردیا معطل ہونے والوں میں میونسپل ٹاون انجینئر علی احمد جان (بی ایس ۔17)سب انجینئر ذاکر حسین(بی ایس۔ 11) بلڈنگ انسپکٹر شکیل احمد (بی ایس۔7)اوربلڈنگ انسپکٹر میر جملہ( contigent )شامل ہیں ضلع کونسل ہنزہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر شمس الدین کو فوری طور پر گلگت میونسپل کارپوریشن کے ٹاون انجینئر کی زمہ داری دیکر تحقیقات مکمل ہونے تک کام کرنے کیلئے کہا گیا ہے اور شبیر حسین سب انجینئر ہنزہ کو اسسٹنٹ ایکزیگٹیو انجینئر ہنزہ ضلع کونسل میں کام کرنے کی عارضی طور پہ زمہ داری دی گئی ہے، جبکہ میونسپل کارپوریشن گلگت کے بلڈنگ انسپکٹر غلام حسین کو بلڈنگ سیکشن کے ریکارڈ سمیت لوکل کونسل بورڈ میں حاضر ہونے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

سیکریٹری /ڈائریکٹر لوکل کونسل بورڈ افتخار علی کے سربراہی میں انکوائری کمیٹی دس دنوں کے اندر معطل ہونے والے ملازمین پہ لگنے والے الزامات کے تحقیقات کر کے ر پورٹ چیئرمین لوکل کونسل بورڈ کو پیش کرے گی۔سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ افتخار علی نے میڈیا کو بتایا کہ چیئرمین لوکل کونسل بورڈ کے تحریری احکامات پہ مزکورہ ملازمین کے خلاف سروسز معطل کردیئے گئے ہیں انکے خلاف مکمل انکوائری کے بعد کوئی فیصلہ کیا جاسکے گا اور انہیں کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے دس دنوں کی مہلت دیدی گئی ہے تاکہ یہ ملازمین اپنے اوپر لگنے والے الزامات کا دفاع کر سکیں اور انہیں باآور کیا جاتا ہے کہ کمیٹی کے اوپر اثر انداز ہونے کیلئے کسی بھی اثر وسوخ استعمال کرنے کی کوشش کی گئی تو متعلقہ شخص یا ملازم کو مورد الزم ٹہرائے جائے گا اور متعلقہ ملازم کے خلاف ضابطہ اخلاق کے طور پہ یک طرفہ فیصلہ کیا جائے گا ۔انہوں نے تمام بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسران کو سختی کے ساتھ ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اضلاع میں محصولات کے نظام کو شفاف بنائیں بصورت دیگر انکے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی ۔اداروں کی بدنامی اور قومی خزانے کو نقصان کے باعث بننے والے ملازمین کے خلاف کوئی بھی رعایت نہیں دی جائے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button