عوامی مسائل

مہدی آباد کھرمنگ کے مختلف علاقوں میں پانی کے پائپ بند، محکمہ واٹر سپلائی غائب

کھرمنگ (سرور حسین سکندر سے) مہدی آباد میں محکمہ واٹر سپلائی کی عدم توجہی کے باعث مختلف علاقوں میں پانی کی پائپ بلاک ہونا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید اذیت میں مبتلاء ہے جبکہ آفیسروں کی غفلت کی وجہ سے پانی کی ٹینکی بڑی طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے خستہ حال چھت سے درختوں کے پتے ٹینکی میں چلے جاتے ہیں اور مختلف پائپ میں پھنس جانے کی وجہ سے پانی بند ہوجاتا ہے اگر یہ سلسلہ اس مہینے کی اخر تک جاری رہا تو سردی اور پانی جم جانے کی وجہ سے مہدی آبا د کے لئے 3 مہینوں کے لئے پانی کی سپلائی بند ہو سکتی ہے آ فیسروں کی اسی غفلت کی وجہ سے چھوٹے ملازمین کے کام بڑھ جاتے ہیں اور سردی میں دن رات کام کرنا پڑتا ہے اور ان کو سہولیات نہ ہونے وجہ سے کام کرنے میں دشوریاں پیش آتی ہیں اہل علاقہ نے کہا کہ حکومت 35 سال پہلے بنایا ہوا ٹینکی کی تزین و آرائش کے لئے اقدامات کریں جبکہ آفیسروں کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیکر کاروائی عمل میں لائی جائیں اور مہدی آباد میں محکمہ کے چھوٹے ملازمین کو سہولیات فراہم کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button