اہم ترینخبریں

عدلیہ کے وقار کو بلند رکھنے سے ہی معاشرے کو فوری اور سستا انصاف مل سکتا ہے، چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان

گلگت ( فرمان کریم) چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس وزیر شکیل احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ کے وقار کو بلند رکھنے سے ہی معاشرے کو فوری اور سستا انصاف مل سکتا ہے اس لئے وکلاء اور بنچ کے کردار کو نہایت اہمیت حاصل ہے . وکلا اخلاقیات کے اندر رہ کر محنت کرے جوڈیشری میں کوئی سینئر اور جونیئر نہیں ہے جو جتنا محنت کرے گا اُس کو سینئر سمجھا جائے گا۔اور کم سے کم وقت میں وہ اپنا نام کمائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے نئے وکلاء کو وکالت کا لائسنس فراہم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا.

 

انہوں نے وکلا ء برادری کے مسائل کے حل کے لیے چیف کورٹ کے چیف جسٹس سمیت دیگر جج صاحبان اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے. انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان بار کونسل اور ہائکورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت تمام وکلاء آئین و قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء اور ججز کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون و آئین سے باہر کوئی کام نہ کریں اور انصاف کی فراہمی کے لئے کام کو اپنا فرض بنائیں۔اس لائسنس کے لئے جنہوں نے کولیفائی کیا ہے یہ اُن وکلاء کی زندگی کا ایک سنگ مل ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں بار کے معاملات جو بھی تعاون کی ضرورت ہو گیمیں اور میرے ساتھی ججز کا مکمل تعاون رہے گا۔بار اور بینچ کے باہمی تعاون سے حل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔

تقریب سے چیف کورٹ کے جج جسٹس ملک حق نوازنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اللہ کو حاظر وناظر جان کرنا اور میرٹ پر فیصلے کرنا ہے اور جلدی لوگوں کو انصاف دینا ہے باہر لوگ دھکے کھانے والے جو کوئی چلاس سے کوئی گوجال سے اور کوئی یاسین کے دوردارزکے علاقوں سے آتے ہیں اور یہاں آکر تاریخ لے کے جاتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کسی کی شکل دیکھ کر فیصلے نہیں کرنا ہے اور نہ آیندہ کرینگے۔ وکلاء کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سپریم اپیلیٹ کورٹ بار ایسوسی ایشن، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدور سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا.

تقریب میں وکلاء اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی اور دیگر ججز نے 17 وکلاء میں لائسنس تقسیم کئے گئے.

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button