عوامی مسائل

حسن آباد 7۔1 میگاواٹ منصوبے کے لئے تین کروڑ روپے جاری کروادئیے ہیں، شاہ سلیم خان

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) حسن آباد 1.7مگاواٹ ہائیڈل پاور منصوبے کے لئے عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر 3کروڈ روپے ریلز کر دیا گیا ہے۔نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ سلیم خان نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہنزہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈننگ پر قابو پانے کے لئے ہنگامی بنیادوں کو حل کرنے کے لئے حسن آباددو میگاواٹ ہائیڈیل منصوبے کے لئے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے تین کروڈ روپے ریلیز کر دیا گیا ہے اس سے توقع ہے کہ متعلقہ ٹھیکدرا اس منصوبے پر جلد از جلد کام کریگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کو مکمل کئے بغیر ہنزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر قابو نہیں پایا جا سکتا جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر نہ صرٖف حسن آباد دو میگاواٹ بلکہ مایون 5سو کلوواٹ کو بھی ہنگامی بنیادوں پر ہائیڈیل پاور منصوبو ں کو مکمل کر نا انتہائی اہمیت ہے۔نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بتستان میر سلیم خان نے مزید کہا کہ ہنزہ میں بجلی کی کو ڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لئے مستقبل میں عطاد آبادجھیل پر 27 میگا واٹ بجلی گھر کا منصوبہ انشاللہ عنقریب منظوری ملنے والی ہے جس کے وجہ سے نہ صرف ہنزہ بلکہ ننگر اوع ضلع گلگت تک بھی بجلی کی ترسیل کو یقینی بنائے جائے گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہنزہ کے عوام کو بجلی کے لوڈ شیڈننگ کا سامنا کرنے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت قصوار نہیں ہے بلکہ سابقہ حکومت نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کے منصوبے نہ رکھنے کے باعث اج عوام ہنزہ بجلی کے لوڈ شڈنگ کا سامنا ک رہے ہیں۔ میر سلیم خان کہا کہ نے عوام ہنزہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ تین سالو ں کے اند ر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ اور قراقرم انٹرنیشنل یورنیورسٹی ہنزہ کیمپس کو فعال بنانے کے ساتھ 100بیڈ ہسپتال اور کیڈٹ کالج بنانے کا عوام سے وعدہ کر چکے ہے انشااللہ اپنے دور اقتدار میں ان منصوبوں پر کام کرتے ہوئے مکمل کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button