ثقافت

دسمبر کے پہلے ہفتے میں اشکومن فیسٹیول منانے کا فیصلہ

گلگت (نعیم انور) آئی ایس ڈین کے زیر اہتمام رنگا رنگ اشکومن فیسٹول دسمبر کے پہلے ہفتے میں منانے کا حتمی فیصلہ ،فیسٹول میں وزیر اعلیٰ ،گورنر گلگت بلتستان ، صوبائی وزراء اور اعلیٰ عسکری و سول سرکاری آفسران کو مدعو کیا جائے گا ،آئی ایس ڈین انتظامیہ نے فیسٹول کی کامیابی کیلئے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ،مہمانوں کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔تحصیل اشکومن گلگت بلتستان میں واحد تحصیل ہے جہاں آٹھ سے زیادہ زبانیں بولنے والے قومیتیں برسوں سے آباد ہیں ،جن میں گھوار،شینا،بروشسکی ،واخی ،کاشغری ،کرگیس،پٹھان، گوجر وغیرہ شامل ہیں ۔سینکڑوں سال قبل مختلف قومیت کے لوگ دنیا بھر سے ہجرت کر کے تحصیل اشکومن میں آباد ہوئے ہیں ۔ کلچر،زبان،رسم رواج ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے باوجود تحصیل اشکومن کے مکین ایک دوسرے کے ساتھ نہ صرف گل مل کر امن کے ساتھ رہ رہے بلکہ آپس میں رشتوں کے زریعے ایک فیملی کے مانند زندگی بسر کر رہے ہیں ۔تحصیل اشکومن کو گلگت بلتستان میں زبانوں کا مسکن اور مختلف پھولوں کا ایک خوبصورت گلداستہ کہا جا تا ہے ۔مختلف عقائد کے لوگ ایک دوسرے کے عقائد کو نہایت ہی احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کے عقائد کااحترام اس علاقے کی ایک بہترین روایت بن چکی ہے ۔اس خوبصورت وادی کی منفرت کلچر کے فروغ کیلئے آئی ایس ڈین نامی مقامی این جی اوکی خدمات بھی قابل تعاریف ہیں ۔علاقے کی ثقافت،رسم رواج اور مختلف زبانوں کے فروغ اور عوامی فلاح بہبود کے کاموں میں (آئی ایس ڈین )نامی ادارہ پچھلے کئی سالوں سے سرگرم عمل ہے جو ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے مختلف ایونٹس کے زریعے علاقے کے منفرد کلچر کو وقتاً فواقتاًاجا گر کرتی رہتی ہے ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی اس ا ہم ایونٹ کو شاندار انداز میں منانے کیلئے بھر پور تیاری کی جا چکی ہے اور مقامی لوگ ایونٹ کی کامیابی کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں رہے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button