ثقافت

معروف گلوکار جابر خان جابر گلگت آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کا صدر منتخب

گلگت ( پ۔ر) گلگت آرٹس اینڈ کلچرل کونسل 2018کے انتخابات مکمل ، معروف شاعر و گلوکار جابر خان جابر تین سال کیلئے بلا مقابلہ گلگت آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کے صدر منتخب ہو گئے ۔ اتوار کے روز گلگت آرٹس اینڈ کلچرل کونسل میں انتخابات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں گلگت کے تمام فنکاروں نے شرکت کی ، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کہ آئندہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کا کوئی چےئرمین نہیں ہوگا تمام تر ذمہ داری صدر پر ہوگی واضح رہے کہ جابر خان جابر کے مقابلے میں تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں سابق صدر امتیاز حسین شہکی ، سردار حسین جمالی ، اجلال حسین آرزو شامل تھے جنہوں نے جابر خان جابرکے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا اور جابر خان جابر کو گلگت آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کا نیا صدر منتخب کر دیا اور آئندہ ایک یا دو ہفتوں میں باقی عہدیداروں کا باقاعدہ اعلان ہوگا ۔ جس میں سینئر نائب صدر ، جنرل سیکریٹری ، نائب صدر و دیگر عہدیدار شامل ہونگے اور ان عہدیداروں کا چناؤ صدر خود کریگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button