متفرق

وادی داریل، پاور پراجیکٹ کی تعمیر میں روڑے اٹکانے کے الزام میں تین افراد سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے

چلاس(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر داریل امیر اعظم حمزہ کا داریل منیکال پاور پراجیکٹس کی تعمیر میں روڑے اٹکانے والوں کے خلاف زبردست ایکشن ،3افراد کو ایک ایک ماہ کیلئے جیل بھیج دیا جیل بھیجنے والوں میں شرما خان ،شاہ ظفر اورجلافیر شامیل ہیں ۔داریل کی تعمیر و ترقی اور کار سرکار میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔گزشتہ ایک سال سے ڈولپمنٹ سکیموں کی تعمیر کے کاموں میں مداخلت کرکے داریل کی تعمیر روک دیا گیا ہے ،لیکن اب بلکل ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

ان خیالات کا اظہاراسسٹنٹ کمشنر داریل امیر اعظم حمزہ نے داریل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ داریل میں تجاوزات کو ختم کرکے دم لوں گا ،پاور پراجیکٹس کی تعمیر رکوانے والوں کی آخری آرامگاہ اب جیل کی سلاخیں ہونگی۔

انہوں نے کہا کہ داریل میں بلاامتیاز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز شروع کر دیا ہے بغیر کسی سیاسی پریشر میں آئے داریل کو تجاوزات سے پاک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام داریل کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے داریل جلد ترقی کرے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button