تعلیم

تانگیر میں پرائمری سکول کے تین سو سے زائد طلبا کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

چلاس(مجیب الرحمان)تانگیر شماری بالا میں سٹیلائٹ برانچ پرائمری سکول کے طلباء عمارت سے ہی محروم 300 سے زائد نونہالان دریا کے کنارے سخت سردی میں کھلے آسمان تلے علم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ اگست تک طلباء قریبی پاور ہاؤس کی بلڈنگ میں اپنی پڑھائی جاری رکھے ہوئے تھے مگر اب پاور ہاؤس کی تعمیر مکمل کرنے اور فنکشنل کرنے کے لئے طلباء کو عمارت سے بے دخل کر دیا گیا۔جس کی وجہ سے طلباء گزشتہ چار ماہ سے کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ننھے منے طلباء دریا کے کنارے کھلے آسمان تلے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھنے کی وجہ سے موسمی اثرات سے بچے مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔متعدد بار سکول انتظامیہ کی جانب سے حکام بالا کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا۔مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔۔عوام علاقہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف سیکرٹری سے نوٹس لے کر فوری طور پر سکول کو عمارت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button