متفرق

گلگت بلتستان میں قدرتی آفات کے مسائل کم کرنے میں اے کے ڈی این اور فوکس کا بڑا کردار ہے، احسان اللہ بھٹہ ہوم سیکریٹری

گلگت(ارسلان علی)ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ میں گلگت بلتستان کے سارے اخبارات پہلی فرصت میں پڑھ لیتا ہوں اور ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے کوئی خبر چھپتی ہے تو اس ضلعے کے ڈی سی کواس خبر کی تصویر بنا کر متعلقہ ڈی سی کو بیجھ دیتا ہوں اور شام کو اس حوالے سے رپورٹ مل جاتی ہے۔

جمعہ کے روز مقامی ہوٹل میں انہوں نے نیشنل انسٹیٹیو آف ڈیزاسٹر منجمنٹ پاکستان کے زیرا ہتمام گلگت کے صحافیوں کو ڈیزاسٹر ریسک منیجمنٹ کے حوالے ایک روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ادارے یا کوئی بھی ادارہ اکیلے کچھ نہیں کرسکتے ہیں علاقے کو اس خطہ کے مسائل حل کرنے کے لئے این جی اوز ،صحافی برادری سمیت عوام کو کردار ادا کرنے کی ضرورت پڑھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے آسانے سے نمٹنے کے لئے عوام میں ولنٹریزم کے حوالے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے ضلع ہنزہ اور غذر میں ولنٹریزم اور عوام کے خدمت کرنے کا جذبہ زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور آفات رونماء ہونے سے قبل مسائل کم کرنے میں فوکس اور AKDNکا بہت بڑا کر دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں صحافت کو فیکٹ اینڈ فیگر پر مبنی خبریں چلانا چاہیے اور قدرتی آفات کے دوران عوام تک سچی خبر پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

3

اس موقع پر سینئر کپسٹی بلڈنگ نیشنل انسٹیٹیو آف ڈیزاسٹر منجمنٹ پاکستان برگیڈیئر سجاد نعیم اور کورڈینیٹر بشرا حسن نے صحافیوں کو قدرتی آفات کے دوران صحافیوں کا کردار کے حوالے سے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو قدرتی آفات سے قبل ،قدرتی آفات کے داران اور قدرتی آفات کے بعد کے حوالے سے کیسے رپورٹنگ کی جائے اور عوام اور متعلقہ اداروں کو کیسے سچی خبر پہنچائی جانی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہر صحافیوں کو چاہئے کہ قدرتی آفات کے دوران فیکٹ اینڈ فگرز پر بات کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ سنسنی پھلانے کی ۔

بعد ازاں ورکشاپ کے شرکاء میں نیشنل انسٹیٹیو آف ڈیزاسٹر منجمنٹ پاکستان کی جانب سے ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان نے اسناد بھی تقسیم کئے ۔ورکشاپ میں گلگت کے صحافیوں سمیت قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ماس کمینیکشن کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button