عوامی مسائل

ضلع ہنزہ میں زمینوں کی سرکاری قیمت بڑھائی جائے، زیادتیوں کا سلسلہ ختم کیا جائے، فدا کریم، رہنما پیپلزپارٹی

ہنزہ( بیورو رپورٹ ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما فدا کریم نے کہا کہ ہنزہ کی ضلعی انتظامیہ عوام ہنزہ کے ساتھ ہر دور میں سوتلی ماں کا سلوک کرتی ہے، چاہے معاملہ شاہراہ قراقرم توسیعی منصوبے کے معاوضوں کا ہو، یا پھر ضلعی ہیڈ کواٹر کے لئے مانگے جانے والی زمین کا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق صدر ہنزہ فداکریم نے کہا کہ شاہراہ قراقرم کے توسیعی منصوبہ کا اختتام ہوئے تین سے چار سال کا عرصہ گزار گیا ہے، مگر سنٹر ہنزہ اور نگر کے بیشتر عوام کو 60فیصد معاوضہ دیا گیا ہے، لیکن بالائی ہنزہ تحصیل گوجال  کے عوام، جن کی زمینوں کا سینہ چیرتے ہوے سانحہ عطا آباد کے بعد نئی سڑک بنائی گئی ہے، کو فی الوقت کوئی رقم نہیں دی گئی ہے۔ اس نااہلی  کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور محکمہ این ایچ اے پر عائد ہو تی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جب تک سنٹر ہنزہ کے عوام کو 40 فیصد رقم کی ادائیگی اور بالائی ہنزہ کے زمیوں کی سو فیصد ادائیگی نہیں ہوتی، عوام مجبوراً سڑکوں پر نکلیں گے۔ اور پاکستان پیپلز پارٹی متاثرین کے شانہ بشانہ دھرنا دے گی اور ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کے خلاف سب کھڑے ہوجائیں گے۔

فدا کریم نے مزید کہا کہ ضلعی ہیڈ کواٹرکے لئے لی جانے والی زمینوں کی رقم سرکاری اعداد شمار کے حساب سے نہ ہونے کے برابر ہے۔ ہنزہ میں زمینوں کا معاوضہ گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کے بنجر زمینوں کے برابر بھی نہیں ہےم جبکہ ہنزہ میں زمینوں کی اشد کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ضلعی انتظامیہ ہیڈ کوارٹر کے لئے اراضی لینا چاہتی ہے تو مارکیٹ رقم کے مطابق زمین لی جائے تاکہ ہیڈ کواٹر کے لئے خرچ ہونے والی زمین مالکان کہیں دوسرے جگہ جاکر با آسانی زمین لے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہے کہ دیگر اضلاع کی طرح ہنزہ میں زمینوں کا سرکاری معاوضہ میں اضافہ کیا جائے تاکہ عوام کو مایوسی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button