متفرق

گروپ کیپٹن شاہ خان کی وفات سے گلگت بلتستان اپنے ایک نامور فرزند سے محروم ہوگیا، وزیر اطلاعات و پلاننگ

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن نے گلگت بلتستان کے نامور سپوت گروپ کیپٹن شاہ خان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنے ایک بیان میں سوگواران سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے دعا بھی کی۔ وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ شاہ خان کا شمار صوبے کی نامور ہستیوں میں ہوتا تھا اور گلگت بلتستان کے لیئے ان کی خدمات کو ہر سطح پر سراہا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج گلگت بلتستان اپنے ایک نامور فرزند سے محروم ہو گیا ہے اور ان کا خلاء کبھی بھی پر نہیں ہو سکے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button