متفرق

استور: پارلیمانی سیکریٹری کی ذاتی محنت سے استور ویلی روڈ کا بجٹ28کروڈ سے بڑھا کر 70کروڈ کر دیا گیا۔ سیاسی و سماجی رہنما

استور ( بیورورپورٹ ) پارلیمانی سیکریٹری برائے ہیلتھ برکت جمیل نے ایک سال میں اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پرایک ارب سے ذائد خرچ کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع استور کے سیاسی و سماجی رہنما عبد الرشید، سلطنت خان گوریکوٹ و دیگر نے اپنی ایک بیان میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی سیکریٹری کی ذاتی محنت سے استور ویلی روڈ کا بجٹ28کروڈ سے بڑھا کر 70کروڈ کر دیا گیا ہے انشا اللہ استور ویلی روڈ کا ٹینڈر مارچ کے پہلے ہفتے میں کر دیا جائے گا۔ اس روڈ کے بننے سے نہ صرف استور کی تقدیر بدل جائے گی بلکہ سیاحت کے شعبے میں بھی کافی بہتری آئے گی۔ چونکہ 2015کے ہونے والے راما فیسٹول میں موصوف کی گزارش پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے یہ اعلان کیا تھا کہ 9کروڑ روپے کی لاگت سے راما روڈ بنے گا۔ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر کام کرتے ہوئے موصوف برکت جمیل نے اس روڈ کی مد میں 9کروڑ روپے منظور کر وایا ہے۔ انشا اللہ اسکا بھی جلد از جلد ٹینڈر کر دیا جائے گا۔ اسی طرح چونکہ ضلع استور میں معیاری تعلیم نہ ہونے کے برابر ہے۔ موصوف نے تعلیم کی فروغ کے لئے اپنے قائد حافظ حفیظ الرحمن کے وژن کو مند نظر رکھتے ہوئے جہاں ایک طرف گوریکوٹ ہائر سکینڈری سکول کو اپ گریڈ کروا کے گرلز ڈگری کالج کا درجہ دلایا تو دوسری طرف گوریکوٹ میں جلد ایک ماڈل سکول کی تعمیر کو یقینی بنایا گیا ہے ان دونوں کی لاگت تقریباٌ28کروڑ آئے گی ۔اس کے علاوہ چونکہ ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ میں لوگ پینے کے صاف پانی کے لئے ترس رہے تھے اور عوام کو ان مشکلات سے نکالنے کے لئے موصوف نے 6کر وڑروپے لاگت کی ایک بہت بڑی واٹر سپلائی اسکیم منظور کروایا ہے جس سے گوریکوٹ کے14سوگھرانے مستفید ہونگے ۔اسی طرح ضلعی ہیڈ کواٹر گوریکوٹ اور محلہ کنی داس کو ملانے والا لکڑی کا پل بوسیدہ ہو کر ختم ہوا ہے اس لئے موصوف نے یہاں پر ایک آر سی سی پل کی تعمیر کے لئے 14کروڑ کا بجٹ منظور کروایا ہے۔ اس پل کا اپریل سے پہلے ٹینڈر متوقع ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری برکت جمیل کے ان خدمات کو عوامی حلقے سرہاتے ہیں اورحلقے کی عوام خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور موصوف سے آیندہ بھی یہ توقع رکھتے ہیں کہ سابقہ دور میں بھی استوری عوام کے ساتھ جو زیداتیاں ہوئی ہیں انکا ازالہ کروائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button