کیریئر

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ لگادی

گلگت ( پ ر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان کی جانب سے مختلف آسامیوں کے لیئے حال ہی میں منعقد ہونے والے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کی میرٹ لسٹ لگا دی گئی ہے۔ سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریری ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کی فہرست مرتب کرکے آویزاں کر دی گئی ہے اور تمام امیدوار جو رزلٹ سے متعلقہ معلومات دیکھنا چاہتے ہیں وہ محکمہ ایکسائز کے سیکریٹریٹ آفس یا ہر ضلع کے ایکسائز آفس سے پتہ کر سکتے ہیں۔ رزلٹ کی معلومات محکمہ کی ویب سائٹ پر بھی جاری کردی گئی ہیں اور امیدوار www.gbexcise.gov.pkپر اپنے تحریری ٹیسٹ کی بابت معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ حال ہی میں ہونے والے جسمانی اور تحریری ٹیسٹ کو شفاف اور نقائص سے پاک بنانے کے لیئے پاک آرمی کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔ صاف شفاف ٹیسٹ میں مدد فراہم کرنے پر سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سید عبدلوحیدشاہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے انٹرویوز24نومبر2016سے شروع ہونگے۔ اس سلسلے میں کامیاب امیدواروں کو اطلاع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اصلی شناختی کارڈ اور دیگر اسناد کے ساتھ مقررہ وقت پر محکمہ کے دفتر میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button