عوامی مسائل

چلاس شہر میں پینے کے پانی کی قلت، حکومت اور انتظامیہ سے مسلہ حل کرنے کا مطالبہ

چلاس( بیوروچیف)چلاس شہر میں پینے کے پانی کی قلت دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ بٹوگاہ نالے سے پاور ہاؤس کے لئے پانی فراہمی کی وجہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔واٹر ٹینک کے کنکشن کو پاور ہاؤس کے سر بند سے لنک کیا جائے۔چونکہ شہریوں کو بجلی سے زیادہ پانی کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق صدر پی وائی او نور محمد قریشی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چلاس شہر میں پینے کا صاف پانی مکمل طور پر نایاب ہو چکا ہے۔اور لوگ دور دور سے پانی لاکر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔شہریوں کو اذیت سے نکالنے کے لئے اور بنیادی ضرورت کے پیش نظر فوری طور پر پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔پانی کی کمی سے واٹر ٹینک مکمل طور پر خالی ہو چکے ہیں۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button