عوامی مسائل

چٹورکھنڈ پاور ہاوس کا واٹر چینل مرمت کے اگلے روز دوبارہ گر گیا، عوام سڑکوں پر نکل آئے

چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ محکمہ تعمیرات کی ناقص کارکردگی،چٹورکھنڈ پاور ہاؤس کا واٹر چینل مرمت کے اگلے روز دوبارہ ڈھے گیا،عوام کا شدید احتجاج ،تحصیل چوک میں دھرنا دے دیا۔چٹورکھنڈ پاور ہاؤس کا واٹر چینل گزشتہ مہینے بارش کی وجہ سے ستر فٹ تک ڈھے چکا تھا جسے مرمت کی غرض سے محکمہ تعمیرات نے اناڑی ٹھیکیدار کے سپرد کردیا ۔ایک مہینہ گزر جانے کے بعد گزشتہ دنوں آزمائشی طور پر پانی چھوڑا گیا تو چینل میں دراڈیں پڑ گئیں جسے مذکورہ ٹھیکیدار نے محکمہ تعمیرات کے آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے عجلت میں کنکریٹ ڈال کے پانی بحال کردیا تھا لیکن اگلے ہی روز چینل کا مرمت شدہ حصہ دوبارہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا،ٹھیکیدار اور محکمے کی ناقص کارکردگی پر عوام علاقہ نے تحصیل چوک پر احتجاجی دھرنا دے دیا،بعد ازاں عوام پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔گاؤں برگل ،کوچدہ اور چٹورکھنڈ کے عوام گزشتہ ایک مہینے سے بجلی سے محروم ہیں اور اب محکمے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مزید ایک مہینے محروم رہیں گے ،عوام علاقہ نے محکمے کے نا اہل ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button