عوامی مسائل

چھ کروڑ کی لاگت سے بونر نالہ میں دو پل تعمیر کئے جائیں گے، ثوبیہ مقدم

چلاس (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صوبائی وزیر امور نوجوانان ثوبیہ مقدم نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خصوصی پیکج کے تحت بونر  نالے کے لئے چھ کروڑ کے دو آر سی سی پل تعمیر کئے جارہے ہیں جبکہ پانچ کروڑ کی رقم سے بونر ویلی سڑک کے لئے رکھے گئے ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ بیس لاکھ روپے  منوگش مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے اور ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم سے بونر داس میں گرلز ہائی سکول تعمیر کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام بونر کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے گوچھت بونر میں ویٹرنری ڈسپنسری تعمیر کی جارہی ہے جبکہ زرعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تین انچ کے آٹھ ہزار فٹ پائپ سکیم جمعہ میر داس دیامروئی بونر میں رکھی گئی ہے انہوں نے کہا کہ دو سالوں کے دوران صرف بونر کے لئے پندرہ کروڑ روپے کی سکیمیں دی ہیں انشاءاللہ آنے والے سالوں میں بونر سمیت حلقہ ون دیامر میں مذید سکیمیں دونگی انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حلقہ ون دیامر کے لئے عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ہماری خواہش کے مطابق سکیمیں دی ہیں جس سے مسلم لیگ ن کے کارکنوں اور عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری سکیمیوں کا کریڈٹ اپوزیشن لیڈر لینے کی ناکام کوشش کررہا ہے جو سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ کے مشکور ہیں جنہوں نے وزیراعلیٰ سپیشل پیکج میں ہماری تمام سکیمیں شامل کی ہیں ۔۔۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر حلقے کے عوام کو ہماری سکیموں کو اپنے نام دینے کے بجائے خود سکیمیں رکھنی چاہئے تاکہ حلقہ ون سے پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہو گا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button