گلگت بلتستان کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، ارمان شاہ رکن کونسل

گلگت ( پ ر) رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تر قی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ اپنے دور اقتدار میں گلگت بلتستان کو رول ما ڈل بنا ئیں گے ۔صوبائی حکومت کوگلگت بلتستان کے عوام نے بہت بڑا مینڈ یٹ دیا ہے ۔ صوبائی حکومت عوام کی امیدوں پر انشا ء اللہ پورے اتریگی ۔وزیر اعلی اور وزراء ،اور، ارکان گلگت بلتستان کونسل کا صرف گلگت بلتستان کو تعمیر و تر قی کی راہ میں گا مز ن کر کے گلگت بلتستان ما ڈل خطہ بنا نا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت گلگت بلتستان میں امن چاہتی ہے کیو نکہ ہم امن پسند قوم ہیں ۔گلگت بلتستان کے عوام کو اگر کسی جماعت نے کچھ دیا ہے تو مسلم لیگ ن کی جما عت نے دیا ہے ۔ سا بقہ حکو مت نے گلگت بلتستان کے عوام کو آج تک محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ۔انہو ں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کر م صو با ئی حکو مت قائم ہو نے کے بعد ابھی تک علا قے میں امن کی فضا ء قائم ہے ۔ عوام گلگت بلتستان کی امن وامان کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ پر امن حا لا ت کو تبا ہ کر نے کی کسی کو اجاز ت نہیں دیں گے ۔ان کا مذید کہنا ہے کہ ہم علا قے میں امن قائم کر نے میں کسی بھی قربا نی سے دریغ نہیں کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments