جرائم

دیامر میں گزشتہ ماہ ساٹھ اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا

چلاس(کرائم رپورٹ)ڈی آئی جی دیامر استور محمد شعیب خرم جانباز کی ہدایت پر دیامر پولیس کی کامیاب کاروائی نیاٹ ویلی میں چھاپہ مار کر اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او جل بہرام خان اور ایس ایچ او گونر فارم عندلیب خان کی قیادت میں پولیس ٹیم حوالدار جاوید اقبال ایس جی سی سید امان اور دیگر نے اشتہاری مجرم کی نیاٹ میں موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور ملزم عرفان ساکن نیاٹ کو گرفتار کر لیا۔ملزم تھانہ جل کو ایف آئی آر 15/15بجرائم 324/337(2)506/34میں مطلوب تھا اور ملزم ترک سکونت کر کے روپوشی کی زندگی گزار رہا تھا۔خیال رہے کہ دیامر پولیس نے آئی جی پولیس کے خصوصی احکامات پر اشتہاری مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔ڈی آئی جی دیامر محمد شعیب خرم جانباز کی قیادت میں مطلوب دہشتگردوں سمیت اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا سلسلہ جا ری ہے۔گزشتہ چند ماہ میں انتہائی مطلوب 60اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے سٹی تھانہ چلاس کے 6کے کے ایچ تھانہ کے پانچ تھانہ جل کا 1تھانہ تھور کے 9تھابہ داریل کے 25تھانہ کھنبری کا 1 تھا نہ ڈوڈیشال 3اور تھانہ تانگیر کے 10اشتہاری شامل ہیں۔ڈی آئی جی دیامر نے پولیس جوانوں کے عزم اور حوصلے کو داد دیتے ہوئے اشتہاری اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button