کھیل

سیکنڈ واپڈا کپ پولو ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا

چلاس(بیورورپورٹ) سیکنڈ واپڈا پولو کپ ٹورنامنٹ چلاس میں شروع ہوگیا۔ واپڈا کی تعاون سے ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں سیکنڈ پولو کپ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ۔ ٹورنامنٹ میں ضلع بھرسے کل 16ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ڈپٹی ڈاریکٹر واپڈا رحیم شاہ نے چلاس پولو گرونڈ میں سیکنڈواپڈا پولو ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع دیامر میں کھیلوں کی فروغ کیلئے واپڈا نے اہم اقدامات اُٹھانا شروع کیا ہے،دیامر میں مژبت سرگرمیوں کا آغاز اور اور لوگوں کو آپس میں بھائی چارگی کا فضا قائم کرنے کیلئے واپڈا نے چلاس میں پولو ٹورنامنٹ رکھا ہے۔دیامر کے لوگ کھیلوں کی فروٖغ کیلئے واپڈا کا ساتھ ۔انہوں نے کہا کہ مستقل قریب میں دیامر کے لوگ دیامر بھاشہ ڈیم کے ثمرات سے مستفید ہونگے۔انہوں نے دیامر کے نوجوان نسل کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ دیامر کا مستقبل روشن ہے ،یہاں کے نوجوان نسل اپنے کردار و افکار سے دنیا کے سامنے اپنے آپ کو منوانے کیلئے جدو جہد کریں ۔دیامر کے نوجوانوں میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کیلئے واپڈا ہر ممکن مدد کریگا۔

سیکنڈ واپڈا پولوکپ ٹورنامنٹ کے ابتدائی دن چار میچز کھیلے گئے۔پہلا میچ چلاس کے مقامی گرونڈ میں بابوسر بی کلب اور ہڈور اے کلب کے مابین کھیلا گیا ،جبکہ دوسرا میچ تھک اے کلب اور ہڈور بی کلب کے مابین کھیلا گیا۔تیسرا میچ کھنبری اے اور بابوسر گرین کلب کے مابین کھیلا گیا ۔جبکہ چوتھا میچ چلاس بی اور کھنر اے کلب کے مابین کھیلا گیا ۔جس میں بابوسر کلب کو ہڈور کلب اے کلب کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ،اور تھک کلب نے ہڈور بھی کو شکست دے دیا،جبکہ کھنبری اے نے بابوسر کو شکست سے دوچار کر دیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button