کھیل

کوہستان، ڈسٹرکٹ سپورٹ فیسٹول اپنے اختتام کو پہنچ گیا

کوہستان(شمس الرحمن کوہستانیؔ ) کوہستان، ڈسٹرکٹ سپورٹ فیسٹول اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ انیس مقابلوں میں سرفہرست ٹیمیں ڈویژنل سطح پر حصہ لیں گی،تینوں ڈویژن میں سنٹنئل ماڈل ہائی سکول داسوپہلے ، گریزن سکول پٹن دوسرے جبکہ ہائی سکول جالکوٹ تیسرے نمبر پر رہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کوہستان میں اکتوبر سے جاری ڈسٹرکٹ سپورٹ ایونٹ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ، گزشتہ روز ایف سی گراؤنڈ کمیلہ میں اس بابت ایک پروقار تقریب ہوئی جہاں مہمان خصوصی ایم پی اے عبدالستار خان تھے جبکہ ڈی ای اوایجوکیشن فدامحمد صدرمحفل تھے ۔ اس دوران تمام انیس ایونٹ کے کھیلوں کے مقابلے ہوئے جس میں ہائی سکول داسو پہلے، پٹن دوسرے اور جالکوٹ تیسرے نمبر پر رہے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹ آٖفیسر رشید احمد کے مطابق کھیلوں کے انیس مقابلوں میں والی بال ، کرکٹ ، ایم ٹی ، پی ٹی ، شارٹ پٹ تھرو، جولین تھرو، ڈسکس تھرو، ہائی جمپ ، لانگ جمپ ، ٹالک وار، اردو تقاریر، انگلش تقاریر، خاکہ ، قومی ترانہ، دوڑ، کوزی کمپٹیشن،تلاوت اور نعت شامل تھے جس میں سرفہرست آنے والی انیس ٹیمیں ڈویژنل سطح کے مقابلوں کے لئے منتخب ہوگئی ہے ۔

shield-taking-by-mpa

اس موقع پر پی ای ٹی داسو مشال میاں نے میڈیا کو بتایاکہ ا ن مقابلوں کے تین زونز بنائے گئے تھے جس میں پٹن، پالس اور داسو شامل تھے، داسو زون کی سربراہی مشال میاں اور محمد صدیق ،جبکہ پٹن زون کی سربراہی اورنگزیب اور شاہ ولی کررہے تھے اور پالس زون کی ذمہ داری شمس الہادی اور زین العابدین کی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام مقابلوں میں سنٹینل ماڈل ہائی سکول داسو پہلی پوزیشن پر براجمان رہا۔ اس پروگرام کے ساتھ تعاون کرنے والوں میں غیر سرکاری ادارے ند ا پاکستان، سی آر ایس، پی آر سی ایس اور این سی ایچ ڈی وغیرہ شامل تھے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹ فیسٹول کے منتظمین ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر رشید احمد اور جنرل سکرٹری فقیر محمد تھے ۔اختتامی تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایم پی اے عبدالستار کا کہنا تھا کہ ہمیں تعصب کو بھلاکر تعمیری مقابلوں کا آغاز کرنا ہوگا۔ 1992کے بعد تعلیمی زوال کی ذمہ داری معاشرہ، اساتذہ اور محکمہ تعلیم کی ہے ۔ سابق ادوار میں استاد محمد تقی، سیف الرحمن اور شاہ جی استاد کا کردار قابل تقلید ہے ، ڈی ای او ایجوکیشن کوہستان فدا محمد نے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں سے طلباء میں صحت کا رجحان بڑھے گا اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مدد ملے گی۔ انہوں نے جمعے کو عام تعطیل کا بھی اعلان کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button