گلگت بلتستان

پہلا اکنامک زون گلگت بلتستان میں بننا چاہیے، گورنر میر غضنفر

گلگت(پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان سے سینیٹر طلحہ محمود اور سی پیک کے جنرل سیکریٹری جی پنگ نے ملاقات کی ملاقات میں میرغضنفر نے کہا کہ چایئنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کے لئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اس منصوبے کی وجہ سے دنیا بھر کی نظریں اب گلگت بلتستان پر لگی ہوئی ہیں ۔سی پیک سے جی بی کے عوام کو بڑے توقعات ہیں یہاں کے عوام اس پراجیکٹ کو ہر حال میں کامیاب و کامران دیکھنا چاہتے ہیں سی پیک میں گلگت بلتستان گیٹ وے ہونے کی وجہ سے پہلا اکنامک زون بھی گلگت بلتستان میں بنناچاہئے ۔گلگت بلتستان کو چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری میں توانائی کے منصوبے سمیت دیگر منصوبوں میں مکمل حصہ دیا جائے گلگت بلتستان کے عوام سی پیک کے کامیابی کے لئے ہر ممکن تعاون کرینگے امید ہے وفاقی حکومت اور چینی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کے خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد ہی یہاں پر سی پیک کے تحت حصہ سمیت توانائی اور دیگر شعبوں میں پراجیکٹس کا اعلان کرینگے ملاقات کے دوران سی پیک کے جنرل سیکریٹری جی پنگ اور سینیٹر طلحہ محمود نے یقین دلایا کہ گلگت بلتستان کو سی پیک میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ترقیاتی کاموں سمیت توانائی کے منصوبوں کا جال بچھایا جائیگاانہوں نے گورنر گلگت بلتستان کے علاقے کے مفاد میں اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف بھی کی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button