گلگت بلتستان

سابق ممبر جی بی اسمبلی شیرین فاطمہ کے والد قضائے الہٰی سے وفات پا گئے

شگر(عابد شگری) سابق ممبر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی شیرین فاطمہ کے والد سید یحی الموسوی قضائے الہی ٰانتقال کرگئیں۔ وہ کئی ماہ سے شدید علیل تھی۔ جمعرات کے علی الصبح وہ سکردو میں اپنے رہائش گاہ پر انتقال کرگئیں۔ ان کی نمازجنازہ میں سول جج شگر سید فیصل طاہر سمیت مختلف مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے فکر سے تعلق کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ امام جمعہ جامع مسجد امامیہ شگر کی اقتداء میں ادا کرنے کے بعد آبائی گائوں آستانہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

آپ امام جمعہ شگر سید طہ موسوی کے سسراورکوآرڈینٹر ناردن ایریاز ویلفیئر اینڈڈویلپمنٹ آرگنائزیشن انجینئرسید طاہر حسین کے والد تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button