ثقافت

اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ کلچرل پروگرام میں ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل کو مکمل نظر انداز کردیا گیا،سردار علی

ہنزہ(رحیم آمان)ڈسٹرکٹ کلچر ا یسوسی ایشن ہنزہ اور آرٹس اینڈ کلچر کونسل ہنزہ کے صدر سردار علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر دو روزہ کلچرل پروگرام اسلام آباد میں جاری ہے جس کے لیے گلگت بلتستان کے فنکاروں کو بلایا گیا تھا لیکن اس موقع پر ٹوریزم اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان نے صرف گلگت آرٹس کونسل کو نوازا اور دیگر ااضلاع کے فعال اور با صلاحیت آرٹس کونسلات کو نظر انداز کیا گیاہے اس کے علاوہ ماضی میں بھی سی پیک کے پرگرام اور پاک چاینہ کلچر پروگرام میں بھی ان کونسلات کو نظراندازکیا جا چکاہے۔جس میں ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل سمیت گلگت بلتستان کے دیگر کونسلات شامل ہیں۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ فنکاریکسان ہوتے ہیں ان کی قدر دانی ہونی چاہیے۔ وہ چاہے گلگت بلتستان کی کسی بھی ضلع سے تعلق رکھتا ہو۔ ایسے پروگرامز میں تمام اضلاع کو برابری کی یا میرٹ کی بنیاد پہ حصہ ملنا چاہیے۔ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کو نسل نے ہمیشہ گلگت بلتستان کے تمام آرٹزان کو قدر دانی کی ہے اور علاقا ئی ثقافت کی فروخ میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اس وقت گلگت بلتستان قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی ثقافتی انوکھاپن کی وجہ سے ابھر رہا ہے جسکی ایک اہم وجہ یہاں کے علاقائی ثقافات میں پائی جانے والی گوں ناگونی ہے جو گلگت بلتستان کے ثقافت کو منفرد بنا دیتی ہے اس لیے تمام اضلاع کی نمائندگی لازمی ہے تاکہ ہر علاقے کی کلچر کو فروغ مل سکے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفظ الرحمن، چیف سکٹریری گلگت بلتستان سے اپیل کی ہے کہ وہ برابری یا میرٹ کی بنیاد پہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کو ان کو اپنا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ گلگت بلتستان کے ثقافت کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر برابر اور صحیح نمائندگی ہوسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button