سیاست

وزیر اعظم نے ایک بہادر اور تجربہ کار جنرل کو پاک فوج کو نیا سپہ سالار مقرر کیاہے، مولانا مزمل شاہ

چلاس(عمرفاروق فاروقی)خطیب جامع مسجد چلاس مولانا مزمل شاہ نے لیفٹیننٹ جزل قمر جاوید باجوہ کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر ہونے پر خصوصی مبارکباد پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے قوم کے وسیع تر مفاد میں ایک بہادر اور تجربہ کارجرنیل کو پاک فوج کا نیا سپہ سالار منتخب کرکے پاکستان کی پوری قوم کو خوش کر دیا ،جس پر تمام عوام نوز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جزل قمر جاوید باجوہ کے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے بھی بڑی خدمات ہیں ۔موجودہ حالات اور واقعات کے تناظر میں جزل راحیل شریف کے بعد اس کے نقش قدم پر چلنے والا قمر جاوید باجوہ جیسے دلیر اور نڈر سپہ سالار کی قوم کو ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نیا چیف آف آرمی سٹاف کو قریب سے جانتا ہوں ،وہ ایک عظیم انسان ہیں ۔وہ دشمن کے انکھوں میں انکھیں ڈال کر پاکستان کی ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ جزل قمر جاوید باوجوہ کا نیا آرمی چیف بننا جہاں اسلام اور ملک و ملت کی سربلندی کیلئے ضروری تھا ،وہاں پاکستان کی بقا اورسلامتی کیلئے بھی انتہائی ضروری تھا ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہدری کی مخالفت میں آج کل ملک دشمن قوتیں سازشوں میں لگی ہوئی ہیں ،نیا آرمی چیف اکنامک کوریڈور کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے ملک دشمن عناصر کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے۔اور پاک چین دوستی مزید سو سال تک یونہی مظبوط اور مستحکم رہے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button