متفرق

نیٹکو ملازمین کے لئے خوش خبری، سروس سٹرکچر متعارف کرنے پر اتفاق ہوگیا

گلگت: نیٹکو کو مزید استحکام بخشنے کے لئے قانون سازی کرائی جائے گی۔نیٹکو کا سروس سٹریکچر بنایا جائے گا۔نیٹکو کے ڈرائیوروں کو خواندہ بنانے اور سفری آداب سے باور کرانے کے حوالے سے ان کو ماہرین کی زیر نگرانی تربیت دی جائے گی۔نیٹکو کے دفتری ملازمین کو عہد جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرانے کے سلسلے میں ان کو کمپیوٹر اور ادارے کے ماڈیولز کی تربیت دی جائے گی۔ نیٹکو کو سی پیک کا حصہ بنانے کے لئے نئی جدید ٹرکو ں کو نیٹکو کارگو کے سفری بیڑے کا حصہ بنایا جائے گا۔

ان امور کا فیصلہ نیٹکو کے 102واں بورڈ اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری گلگت بلتستان طاہر حسین جو کہ نیٹکو بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں نے کی۔اجلاس میں نیٹکو مسافر سروس کو مزید بہتر بنانے کے لئے گلگت میں جدید اور ہر قسم کی سہولیات سے آراستہ نیٹکو ٹرمینل کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ قانون سازی کے ذریعے نیٹکو کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

15168696_10154148509566134_3027890258380535866_o

اس سے پہلے منیجنگ ڈائریکٹر ناردرن ایریازٹرانسپورٹ کارپوریشن محمد حسین نے نیٹکو بورڈ کو ادارے کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اانٹر سٹی ٹرانسپورٹ فار ورکنگ ویمن کے پراجیکٹ کو سراہا گیا ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا محکمہ سیاحت گلگت بلتستان کے تعاون سے نیٹکو کی مسافر گاڑیوں پر گلگت بلتستان سے متعلق تشہیری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نیٹکو مختلف مقامات پر چیکنگ کے نظام کو متعارف کرائے گا۔اجلاس میں نیٹکو سیکورٹی گارڈ کمپنی کے علاوہ تیز رفتار کورئیر نظام کو متعارف کرانے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں گلزار احمد منیجر ایڈمن و آپریشن کو ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کی اضافی ذمہ داری دی گئی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button