متفرق

صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ نے یوم تاسیس کی تقریب میں گلگت بلتستان کی بھرپور نمائندگی کی، سعدیہ دانش

گلگت(ارسلان علی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی 49ویں یوم تاسیس کے موقع پر صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ کی سربراہی میں گلگت بلتستان کی بھر پور نمائندگی کی جارہی ہے جس میں صوبائی کابینہ کے تمام آراکین سمیت پیپلزپارٹی کے ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ہے ۔اس تقریب میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی جانب سے صدر امجد ایڈووکیٹ ،جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل اور انفارمشین سیکریٹری سعدیہ دانش نے خطاب کیا ۔

جمعرات کے روز سعدیہ دانش نے لاہور سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئر مین بلاول بھو زرداری نے پیپلزپارٹی کی دنیور میں کامیاب جلسہ پر مبارک باد دیا اور جلد از جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرکے عوام سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا،صوبائی کابینہ اور ورکروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو بنیادی حقوق کے لئے پیپلزپارٹی بارٹی کا ہر کارکن اپنا کردار ادا کرے اور عوام حقوق کے لئے جدو جہد جاری رکھیں،مسلم لیگ ن کے حکومت کے عوام دشمن پالیسوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تمام طبقوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کو وفاق میں بھر پور نمائندگی دی اور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے پیپلزپارٹی بھر پور رول ادا کریگی ۔

سعدیہ دانش نے کہا 5دسمبر کو چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ اور ورکروں کی پارٹی امور پر گفتگو ہو گی جس میں اس حوالے سے چیئر مین بلاول کو بریفنگ دی جائے گی ۔پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے اس تقریب میں قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو،شہید بینظیر بھٹو اور ملک میں جمہوریت کے لئے جدو جہد کرتے ہوئے ورکروں کی قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button