سیاست

پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لوٹ مار سے گلگت بلتستان کے تمام ادارے تباہ وبرباد ہوکر رہ گئے، فیض اللہ فراق

اسلام آباد(پ،ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعلی نے اپنے دور اقتدار میں قوم کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا تھا ۔پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لوٹ مار سے گلگت بلتستان کے تمام ادارے تباہ وبرباد ہوکر رہ گئے تھے ۔قوم نے 8جون 2015کو سابق حکومت کی تابوت میں آخری کیل ٹھونک کر ان کی کرپشن کی قبرپرتختی لگائی تھی۔آج مہدی شاہ جیسے لوگ کس منہ سے باتیں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جب سے خطے میں حکومت بنی ہے ،کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ کرکے میرٹ پر مبنی شفاف نظام متعارف کرایا ہے ۔جو نوکریاں سابق ادوار میں بکتی تھی وہ موجودہ دور میں میرٹ پر ٹیسٹ انٹرویوز کے تحت پُر ہورہی ہیں ۔موجودہ حکومت نے قلیل وقت میں گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کا آغاز کیا ہے ،گلگت بلتستان کے عوام جانتے ہیں پچھلے اور موجودہ حکومت میں کتنی فرق ہے ،خطے کا پائیدار امن ،ترقی اور خوشحالی بعض طاقتوں کو ہضم نہیں ہورہا ہے ۔گلگت سکردو روڈ کا ٹینڈر،بلتستان یونیورسٹی کا آغاز،تین نئے اضلاع کا قیام،دیامر میںیونیورسٹی کیمپس کے قیام کا آغاز یہ سب ایسے اقدامات ہیں جسے سابق حکومت کے کرپٹ حکومتی کردارسوچ بھی نہیں سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو بلتستان کی ترقی راس نہیں آرہی ہے ۔موجودہ حکومت وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ولولہ انگیز قیادتاور ویژن کے مطابق اپنے دور اقتدار میں تمام تر توجہ خطے کے مسائل پر دے رہی ہے ۔سیاسی مخالفین کی من گھڑت بیانات سے حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے ،موجودہ حکومت اپنیعمل و کردار سے گلگت بلتستان کو ایک بہتر اور ترقی یافتہ خطے بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button