گلگت(نامہ نگار) کے آئی یو کے شعبہ اکنامکس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سر انجام بیگ کو کے آئی یو کی سینٹ کا ممبر مقرر کر دیا ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن ایوان صدر سے جاری کر دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر پروفیسر سر انجام بیگ کو تین سال کی مدت کیلئے یونیورسٹی کی سینٹ کا ممبر مقرر کر دیا ہے۔
اس حوالے سے ممبر سینٹ پروفیسر ڈاکٹر سر انجام بیگ نے کا ہے کہ انہیں جو ذمہ داریاں ملی ہیں احسن طریقے سے سر انجام دینگے ۔ یونیورسٹی کے معاملات کو خوش اسلوبی کے ساتھ چلانے اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے ۔ انہوں نے کے آئی یو کو ایک بہتر تعلیمی ادارہ بنانے لئے بھر پور جدوجہد کرنے کا بھی عہد کیا ہے ۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان