معیشت

گلگت بلتستان حکومت ٹھیکیداروں کو معیاری ریٹس دے، مطالبہ

گلگت (پ ر) صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے گلگت بلتستان کے کنٹریکٹرز کو بھی ملک کے دیگر صوبوں کے کنٹریکٹرز کی طرح میعاری تعمیراتی رٹیس دے۔ گلگت بلتستان کے کنٹریکٹرز ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت کم تعمیراتی قیمتوں کے باوجود بھی میعاری تعمیرات کرتے ہیں گلگت بلتستان ملک کے دور افتادہ خطہ هونے کے باوجود تعمیراتی اشیاء ملک کے دیگر علاقوں کے نسبت پہلے سے ہی مهنگے داموں پر بھی مشکل سے میسر هوتی ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جناب حفیظ حافظ الرَّحْمٰنِ چیف سیکرٹری سکریٹری ترقیات اور منصوبہ بندی سکریٹری مالیات اور سکریٹری تعمیرات عامہ گلگت بلتستان سے کنٹریکٹر ایسوسی ایشن ضلع گلگت کے عهده داروں عبدالجلال امیر محمد اور سکریٹری اطلاعات شبیر حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے سرکاری تعمیراتی قیمتوں پر نظرثانی کر کے گلگت بلتستان کے تعمیراتی قیمتوں کو بھی ملک کے دیگر شہروں کے برابر سطح پر لایا جائے آنهوں نے کہا کہ اس امتیازی سلوک کی وجہ سے ا گلگت بلتستان کے کنٹریکٹرز میں شدید مایوسی پھیل رہی ہے انهوں نے صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان سے آس امید کا اظہار کیا کہ وہ گلگت بلتستان کے کنٹریکٹرز میں پائی جانے والی مایوسی اور زیادتی کے پیش نظر است مسلے کو فوری حل کرنے کے لیے آپنی زمه داریوں کو انجام دینگے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button