اموات

سماجی شخصیت حاجی اکبر‌خان کی موت پر وزیر اعلی کا اظہار افسوس

اسلام آباد ()گلگت بلتستان کی معروف سماجی شخصیت حاجی اکبر خان استوری کی ناگہانی موت پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ورثا سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کا شمار گلگت بلتستان کی اہم شخصیات میں ہوتا تھا ان کی وفات سے گلگت بلتستان ایک اہم شخصیت سے محروم ہوگیا ،وزیر اعلی نے حاجی اکبر خان استوری کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعا لی سے دعا کی ہے کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور ورثا کو صبر صبر جمیل عطا کرے
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button