سیاست

حفیظ الرحمن کے پاس نیب کو با اختیار بنانے کا اختیار نہیں ہے، فتح اللہ خان ڈپٹی آرگنائزر تحریک انصاف

گلگت(خبرنگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ڈپٹی آرگنائزر فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے اس کے اختیارات میں کمی یا اضافہ کرنا نوازشریف اور حفیظ الرحمن کی اختیار میں نہیں ہے۔

بدھ کے روز انہوں مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو کا اپنا ایکٹ ہے اور اس کے اپنے قانون واضح ہیں اور اس ادارے کے اختیارات کو بڑھانا یا کمی کرنا قومی اسمبلی کا کام ہے ،حفیظ الرحمن کیسے کہ سکتے ہیں کہ میں نے اس ادار ے کو بااختیار بنایا اور میرے کہنے پر انہوں نے گلگت بلتستان میں کام شروع کیا ،اگر حفیظ الرحمن کی بات پر اعتبار کیا جائے تو یہ ادارہ صرف اور صرف ن لیگ اور ان کے مخالفین کے خلاف کارروائی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حفیظ الرحمن کرپٹ لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے مخلص ہیں تو ہم ان کو چند کرپٹ لوگوں کے نام اور ثبوت دیتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کرکے دیکھائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نیب سے توقع ہے کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق بلاتفریق احتساب کرے گی اور کرپٹ لوگوں کو انصاف کے کٹھرے میں کھڑا کرے گی ۔

فتح اللہ نے کہا کہ حفیظ الرحمن اور اس کی ٹیم گزشتہ پانچ سالوں اور ان کی حکومت بنے 2سال ہونے جارہے ہیں کے دوران کہتے ہیں کہ مہدی شاہ اور اس کے حکومت کے کرپٹ ہے اور ہم ان کے خلاف کارروائی کرینگے تاحال ڈیٹھ سال ہونے کے باوجود مہدی شاہ حکومت کے کسی بھی کارندے پر ہاتھ تک نہیں لگا سکے ہیں اور ہاتھ لگانا ان کی بس کی بات بھی نہیں ہے کیوں کہ یہ لوگ مہدی شاہ اور اس کی کابینہ سے بڑ ھ کر کرپشن اور لوٹ مار میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس بے روز گاری اور پڑھی لکھے نوجوانوں کو روزگار دینے کے لئے کوئی پالیسی نہیں ہے اور ان کے پاس مستقبل کے لئے بھی کوئی ویژن نہیں ہے اورپورے گلگت بلتستان میں بے روز گاری کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوتا جارہاہے ۔

ڈپٹی آرگنائزر PTIگلگت بلتستان فتح اللہ خان نے ہومن ٹریفکنگ سکینڈل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سکینڈل کے فوری طور پر شفاف تحقیقات کروائی جائے اور جن جن ممبران اسمبلی اور رکن کونسل کے نام اخبارات اور سوشل میڈیا میں چل رہے ہیں ان کو اسمبلی اجلاس بلا کر قسم لی جائے اور اس صحافی سے بھی قسم کی جائے جس نے یہ خبر چلائی ہے تاکہ اس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ اس خبر کے چلنے سے گلگت بلتستان کی عزت داو پہ لگ چکا ہے اور اگر اس پر سست روی کا مظاہر ہ کیا گیا تو ہم دنیا کے سامنے بات کرنے کے بھی لائق نہیں رہیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button