عوامی مسائل

سکردو میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی شروع

شگر( )کمشنر بلتستان عاصم ایوب نے شہر میں بجلی کی کمی کے باعث تمام محکمہ جات کو ایک سرکولر کے زرئعے ہدایات جاری کیں ہے سرکولر کے تحت کمشنر بلتستان نے تمام محکمہ جات سے کہا ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں بھاری برقی آلات اور ہیڑ وغیرہ کا استعمال بند کریں ۔اس سلسلے میں انہوں نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو بھی ہدایات جاری کیں ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف محکمہ جات کی چیکنگ کریں اور بھاری برقی آلات اور ہیڑز وغیرہ کے استعمال کی صور ت میں محکمہ جات کے خلاف موثر کارروائی کریں۔

ادھر محکمہ برقیات کے عملے نے سکردو میں غیر قانونی بجلی کے کنکشنوں کے خلاف موثر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ عملے نے حسن سدپارہ چوک کے گردو نواح میں مختلف غیر قانونی تما م سنگل لائنوں کو ختم کردیا ہے اور بجلی کی تاروں کو بھی اٹھایا ہے۔ محکمے کے ترجمان کے مطابق تمام غیر قانونی کنکشنوں اور کنڈا سسٹم کے خلاف شہر بھر میں اپریشن شروع کیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ اس سلسلے میں کمشنر بلتستان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ لوگوں کو ہر صورت میں مناسب بجلی فراہم کی جائے گی ۔ اور کمشنر بلتستان نے غیرقانونی کنکشنوں اور بھاری برقی آلات کے استعمال کے خلاف موثر کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہے سکردو شہر میں ۹۰ فیصد فیوزنگ کا کام مکمل کیا گیا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button