تعلیم

قومی احتساب بیورو (نیب) کے تعاون سے آغاخان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت میں پینٹنگ کا مقابلہ منعقد

گلگت (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) کے تعاون سے آغاخان ہائیر سکینڈری سکول گلگت میں طلبأ طالبات کے مابین ڈرائنگ کے ذریعے ملک سے بد عنوانی کا قلع قمع کرنے کے سلسلے میں ایک مقابلہ منعقد ہوا۔ پینٹنگ مقابلے مین ہائیر سیکنڈڑی سکول گلگت کی کامیابی ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی شرکت اور مقابلے میں پوزیشن لینے والوں میں انعامات کی تقسیم ۔ قومی احتسانی ادارے کے ڈائرکٹر جنرل ظہرشاہ صاحب کی بد عنوانی کے خاتمے کے سلسلے میں منعقدہ تقاریب میں خاص شرکت اور بچوں کی حوصلہ افزائی ۔

قومی احتساب بیورو گزشتہ نصف عشرے سے گلگت بلتستان میں مصروف عمل ہے ۔ یہ ادارہ بدعنوانی کے خاتمے کے سلسلے میں عوام خاص کر نئی نسل کوآگاہی پروگرموں کے ذریعے بدعنوانی کو جڑوں سے اُکھاڑنے کی بہترین کوشش کر رہا ہے ۔ گزشتہ دنوں NAB نے گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں کے درمیاں تصویری کہانیوں کے ذریعے بد عنوانی کے خاتمے کے سلسلے میں آغا خاں ہائیر سیکنڈری سکول گلگت میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں گلگت بلتستان کے تیرہ سکولوں کے علاوہ قرارم انٹر نشنل یونیورسٹی گلگت کے طلبہ و طالبات نے بھی حصہ لیا ۔ اس مقابلے میں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت کے آٹھویں جماعت کے طالب علم صیام خان برچہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

capture2

دوسری طرف ڈراموں کے مقابلے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین گلگت میں منعقد ہوئے ۔ڈراموں کے مقابلوں میں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گاہکوچ نے پہلی پوزیشن لے کر کامیابی کا سہرا اپنے سکول کے سر سجایا ۔

اس موقعے پر NAB کے ڈائریکٹر جنرل جناب ظہر شاہ نے آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول گلگت کا تفصیلی دورہ کیا ۔ موصوف کے ہمراہ گلگت بلتستان کے سرکاری و غیر سرکاری محکموں کے اعلیٰ حکام کے علاوہ اکے کے ای ایس پی (GB) کے جنرل منیجر بہادر علی بھی موجود تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل ظہیر شاہ نے اس تقریب کے لئے بہترین علمی ماحول مہیا کرنے پر اے کے ایس پی گلگت بلتسان کے جنرل منیجر بہادر علی اور سکول کے انتظامیہ کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقعے پر انہوں نے سکول ہذا کے بچوں سے بد عنوانی کے خاتمے کے سلسلے میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول جیسے سکولوں کے طلبا جب میدان عمل میں قدم رکھیں گے تو ملک سے بد عنوانی کی جڑیں خود بخود اُکھڑ جائیں گی ۔

capture3

دوسرے دن گونمنٹ ڈگری کالج برائے خوائین کے ہال میں بد عنوانی کے خاتمے سے متعلق ایک سمینار ہوا ۔ سمینار کی آخری نشست میں تقریب تقسیم انعامات سجائی گئی جس کی صدارت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کی اور جیتنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کی اور اپنی تقریر میں آغاخان ہائیر سیکنڈری سکولز کے طلبأ و طالبات کی کوششوں کو سراتے ہوئے ڈراموں اور تصویری خاکوں کے ذریعے بد عنوانی کے سد باب کی بہترین کوششوں کی بار ہا تعریف کی اور طلبأ و طالبات کو ساتھ لیکر چلتے ہوئے بد عنوانی جسے لعنت کے خاتمے کا تہیہ کیا اور بچوں کو شاباش دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button