عوامی مسائل

چائنیز انجینئرز ہشوپی بجلی گھر کو فنکشنل بنانے کے لئے شگر پہنچ گئے

شگر(عابدشگری)دو سال کے تاخیر بعد ہشوپی بجلی گھر کو فنکشنل کرنے کیلئے چائنیز انجینئرز شگر پہنچ گئے اور آزمائشی طور پر بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی۔ چائنیز انجینئرز فیز تھری شگر کا بھی معائنہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق دو سال کی تاخیر کے بعد 500کلوواٹ پن بجلی گھر ہشوپی شگر کو باقاعدہ طور فنکشنل کرنے کیلئے چائنہ سے انجینئرز شگر پہنچ گئے ہیں، جس کے بعد آزمائشی طور پر بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ اس بجلی گھر کی فنکشنل ہونے کے بعد شگر ایک بار پھر بجلی میں خود کفیل ہونے اور شگر لوڈ شیڈنگ فری زون بن جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔اس بجلی گھر نے پچھلے سال مکمل ہو کربجلی کی فراہمی شروع کرنا تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر بجلی کی پیداوار شروع نہ ہوسکی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button