حادثات

موٹر سائیکل حادثے میں زخمی ہونے والا 27 سالہ نوجوان چل بسا

یاسین (معراج علی عباسی ) گزشتہ روز یاسین کے نوحی گاوں بجایوٹ کے مقام پر دوموٹرسائیکل سواروں کے آپس میں ٹکراوسے زخمی ہونے والا 27 سالہ نوجوان فضل خان ولد عشرت خان حادثے کے دوسرے روز سرپر موجود شدیدچوٹ کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

حادثے کا شکار دوسرا موٹرسائیکل سوار 58 سالہ دلاور خان ولد محبت خان ساکن بجایوٹ تاحال ہسپتال میں زیرعلاج ہے ۔

ٹریفک حادٹے کے دوران جان بحق ہونے والے فضل خان نامی نوجوان کوآج سینکڑوں سگواران کی موجودگی میں ان کے آبائی گاوں یاسین بجایوٹ میں سپرد خاک کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button