معیشت

گلگت بلتستان بورڈ آف انوسٹمنٹ قائم کردیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری

گلگت(پ ر )صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ قائم کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن چیئر مین ، وزیر اطلاعات ، ترقیات و منصوبہ بندی اقبال حسن وائس چیئرمین ہونگے جبکہ ممبران میں چیف سیکریٹری ، سیکریٹری پلاننگ کامرس اینڈ انڈسٹری ،سیکریٹری فنانس ،سیکریٹری قانون ،سیکریٹری واٹر اینڈ پاور ،سیکریٹری معدنیات ،کامرس اینڈ انڈسٹری ،سیکریٹری سیاحت ،منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو ،جبکہ پرائیویٹ سیکٹر سے ممبران میں صدر گلگت بلتستان چیمبر آف کامرس ،چیئر مین پاکستان جیمز اینڈ منرلز ایسوسی ایشن ،جی ایم قراقرم کوآپریٹولمیٹڈ ، ودیگرشامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت بلتستان انوسٹمنٹ بورڈ کے قیام سے علاقے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور ملکی و غیرملکی سرمایہ کار گلگت بلتستان میں سرمایہ کاروی میں دلچسپی لیں گے۔

 صوبائی وزیر اطلاعات ،ترقیات و منصوبہ بندی اقبال حسن نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں خطہ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور پوری کابینہ پوری دلجمعی اور دلچسپی کے ساتھ علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔گلگت بلتستان انویسٹمنٹ بورڈ کے قیام سے گلگت بلتستان ترقی کے منازل طے کریگا ملکی و غیرملکی سرمایہ کار خطے میں سرمایہ کاری کرینگے خطے سے بیروزگاری میں کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جاری مفاد عامہ کے تمام منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو درپیش جملہ مسائل میں کمی واقع ہو گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button