سیاست

سیف الرحمن کی برسی میں شرکت کے لئے چلاس سے کارکنان کے قافلے گلگت جائیں‌گے، مختار حسین رہنما ن لیگ

چلاس(مجیب الرحمان)شہید امن سیف الرحمان کی برسی میں شرکت کے لئے کارکنا ن قافلوں کی شکل میں گلگت روانہ ہوں گے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے وزیر اعلیٰ کی زیر قیادت گلگت بلتستان میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔دیامر کے مسلم لیگی شیروں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا ہے۔ان کی قربانیوں کو قیادت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن دیامر کے سیکرٹری جنرل مختار حسین نے علماء مشائخ ونگ گلگت بلتستان کے سیکرٹری اطلاعات ریاض الدین سے پارٹی امور سے متعلق خصوصی مشاورتی اجلاس کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہید امن سیف الرحمان کی پارٹی اور گلگت بلتستان میں امن اور بھائی چارگی کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ان کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی۔اور کارکنان انیس مارچ کو قافلوں کی شکل میں گلگت روانہ ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں گلے شکوے ہوتے رہتے ہیں مگر صوبائی قیادت بالخصوص وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے کوئی شکوہ ہی نہیں ہے۔وہ ہمارے قائد ہیں ان کے حکم پر ہر طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔بعد ازاں علماء مشائخ ونگ کے سیکرٹری اطلاعات ریاض الدین نے میڈیا کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مسلم لیگی کارکنان کی پارٹی کے لئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پارٹی کارکنان قیمتی اثاثہ ہیں۔ہمیشہ اعتماد اور اتحاد کی فضاء برقرار رکھی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button