متفرق

اچھی کارکردگی دکھانے پر نیٹکو کارگو سروس کے ڈرائیور کو نقد انعام سے نوازا گیا

گلگت ( پ ر) سزا و جزاکا نظام اداروں کے استحکام ،کارکردگی اور فعالیت کا حسن ہوتا ہے۔جو ملازمین اور کارکنان ادارے کی ترقی اور استحکام کے لیے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔نیٹکو گلگت بلتستان کا قومی اثاثہ ہے اور اس ادارے کی ترقی حقیقت میں گلگت بلتستان کی ترقی ہے۔

ان خیالات کا اظہارمنیجنگ ڈائریکٹر ناردرن ایریازٹرانسپورٹ کارپوریشن محمد حسین نے بہترین کارکردگی کرنے پر کارگوڈائیوپراجیکٹ کے ڈرائیور حیدر علی کو نقد انعام دینے کے بعد کیا۔

ڈرائیور حیدر علی کو نقد کیش انعا م سے نوازنا بھی سزا و جزا کے نظام کو عملی جامعہ پہنانے کی ایک کڑی ہے۔ کارگوڈائیوپراجیکٹ کے ڈرائیور حیدر علی نیٹکو کارگو ڈائیو پراجیکٹ کے ایک مہینے میں زیادہ ٹرپس کرنے اورادارے کے لئے شاندار بچت دینے پر دیا گیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button