تعلیم

چلاس کی طالبہ نے قائد اعظم میڈیکل کالج سے پیتھالوجی میں‌ گولڈ مڈل لے کر نئی تاریخ رقم کر دی

چلاس(مجیب الرحمان)ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی!!چلاس سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ شازیہ بانو نے قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور سے شعبہ جنرل پیتھالوجی میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔شازیہ بانو کا تعلق چلاس کے ایک محنت کش گھرانے سے ہے۔اپنی انتھک محنت کی بدولت انہوں نے دیامر کی تاریخ میں گولڈ میڈل حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے۔اور اس تاثر کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ دیامر میں خواتین دوسرے علاقوں کی خواتین سے پیچھے ہیں۔میڈیا کے نمائندے سے گفتگو میں گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹرشازیہ بانو کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی اللہ تعالیٰ کی کرم نوازی،والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں ملک، قوم اور دکھی انسانیت کی بہتر خدمت کے لئے صرف کریں گی۔دوسری جانب چلاس کی بیٹی کے قابل فخر کارنامے پر گلگت بلتستان بالخصوص دیامر کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔اور کہا ہے کہ ایک محنت کش گھرانے میں پیدا ہونے والی بچی نے اپنی محنت کے بل بوتے پر پوری قوم اور گلگت بلتستان کا نام روشن کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button