عوامی مسائل

دو ہفتے قبل جل جانے والا ٹرانسفرمر ٹھیک نہ ہوسکا، جوٹیال کے مکین اندھیرے میں رہنے پر مجبور

گلگت(خبرنگارخصوصی) جوٹیال ایف سی این سے ملحقہ عسکری بیکری کے عقب میں واقع ڈیفنس کالونی میں بجلی کا ٹرانسفاررمر جل جانے کے باعث محلے کے مکین گزشتہ دوہفتے سے اندھیری رات میں زندگی گزارنے پر مجبورہوگئے۔ مذکورہ محلہ میں واقع ٹرانسفارمرپر صارفین کا لوڈ زیادہ پڑنے کے سبب بار بار جل جانا روز کا معمول بن گیا ہے لیکن حکومت اور محکمہ بجلی کا عملہ اس تمام تر صورتحال کے باوجود کوئی ٹس سے مس نہیں۔ ڈیفنس کالونی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ محلہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا حلقہ ہونے کے باوجوددو ہفتے سے بجلی کی سہولت سے محروم رہنا انتہائی افسوس ناک بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ محلے میں نصب کردہ ٹرانسفارمر چھوٹا اور لوڈ زیادہ ہونے کے سبب یہ ٹرانسفارمر ایک مرتبہ مرمت کرنے کے بعد دوسری مرتبہ جل گیا ہے جس کی وجہ سے محلہ مکین گزشتہ دوہفتے سے بغیر بجلی کی زندگی گزار رہے ہیں جس سے بچوں کی پڑھائی اور گھریلوے زندگی شدید متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے صورتحال کا نوٹس لیکر ڈیفنس کالونی کے خراب ٹرانسفارمر کی جگہ نیا اور ہائی والٹیج کا ٹرانسفارکی فراہمی کے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب متعلقہ محلہ میں بجلی کے کھبموں کی بھی اشد ضرورت ہے جسے وزیراعلیٰ کے علم میں لانے کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جوکہ انتہائی افسوس ناک امر ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button