ثقافت

جے یو آئی یوتھ ضلع چترال کے طرف سے سیرت کانفرنس کا انعقاد                          

چترال(بشیر حسین آزاد)اتوارکے روز جے آئی یوتھ ضلع چترال کے طرف سے منعقد ہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اسوہ رسول  ؐ کو موجودہ دور کی انسانیت کو درپیش تمام پریشانیوں اور دکھوں کا واحد علاج قرار دیا۔کانفرنس سے جماعت اسلامی ضلع چترال کے امیر مولانا جمشید احمد،جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر وجیح الدین کے علاہ مقالہ نگاروں میں جماعت اسلامی ضلع چترال کے نائب امیر اور دانشور قاضی سلامت اللہ،گورنمنٹ کالج چترال کے اسسٹنٹ پروفیسر ضیاء الحق اور ہائی سکول مروئی کے ہیڈ ماسٹرسید الابرار شامل تھے۔اُنہوں نے حیات طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ حضورﷺکی ذات اقدس ہی ہے جوتمام نوع انسان کیلئے ایک مکمل لائحہ عمل اور ضابطہ حیات ہے۔آپؐ ہی وہ فرد کامل ہیں جن میں اللہ رب العزت نے وہ تمام اوصاف جاگزیں کئے ہیں جو انسانی زندگی کیلئے مکمل لائحہ عمل بن سکتے ہیں۔آپ ؐ کا پچپن،جوانی،اوربڑھاپا یعنی آپ ؐ کی مکمل زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر آج آقائے کائنات کے غلام اپنے سینوں میں آپ ؐکی شجاعت بھرلیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ کانفرنس میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button